میرپور (پی آئی ڈی )تحریک آزادی کشمیر کے ممتاز راہنما وسابق صدر آزادکشمیر کیپٹن سید علی احمد شا ہ مرحوم کی 30ویں سالانہ برسی کرونا وائرس کے باعث نہایت ہی عزت و احترام ،قومی وملی بیداری کے ساتھ سادگی سے منائی گئی ۔برسی کے سلسلہ میں دعائیہ تقریب کا اہتمام مرحوم کے مزار واقع سادات قبرستان میں کیا گیا جہاں مولانا سید طاہر حسین نقوی نے دعا کروائی۔اس موقع پر چیئرمین علی احمد شاہ سوسائٹی سید نشاط کاظمی ایڈووکیٹ، جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ بار میرپور راشد ندیم بٹ ، سید قیصر شیرازکاظمی کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے ۔
سابق صدر آزاد کشمیر سید علی شاہ کی بر سی منا ئی گئی
Mar 22, 2020