شہبازشریف کی فلائیٹ کو آنےدیناخوش آئند ہے : فوادچودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فوادچودھری نےکہا ہے کہ شہباز شریف کی فلائیٹ کو آنے دینابہت خوش آئند ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فوادچودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ شہباز شریف کی فلائیٹ کو آنے دینا بہت خوش آئند ہے، وہ لیڈرآف اپوزیشن ہیں ان کی واپسی کیلئے بڑی محنت ہوئی ورنہ پارٹی پر ان کے دوستوں کا قبضہ ہو ہی گیا تھا ۔فوادچودھری  نے کہا کہ انہوں نے کہاکہ جوپیسے ان کی طرف بنتے ہیں ان کیلئے پلی بارگین کریں ،پلی بارگین کے بعد شریف فیملی بے شک لندن میں رہے ۔

گزشتہ  روزوفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو لندن سے وطن واپسی پر قرنطینہ میں رکھنے کا مشورہ  بھی دیا تھا ۔
یاد رہے کہ صدر ن لیگ میاں شہبازشریف آج صبح پی آئی اے کی پرواز سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے ہیں  جہاں ان کا استقبال سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، عطا تارڑ نے کیا۔ اسلام آباد ائرپورٹ پر شہباز شریف کی اسکریننگ کی گئی جس میں ان کا ٹمپریچرنارمل نکلا ۔میاں شہباز شریف نے وطن واپسی پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میاں صاحب کی مشاورت کے بعد وطن واپس پہنچا ہوں، میاں نواز شریف کی طبعیت خراب تھی وہاں اس لیے ٹھہرا تھا۔ میاں نواز شریف کا دل کا آپریشن ابھی ہونا باقی ہے، ان کے معالج چھٹی پر تھے اب آگئے ہیں الله تعالی سے دعا ہے انھیں صحت دیں۔
انہوں نے کہا کہ میرا اور میرے خاندان کامرنا جینا پاکستان کے ساتھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قوم بڑے امتحان سے گز ر رہی ہے، ائیراسپیس بند ہوئی تو میاں نواز شریف نے کہا کہ آپ پاکستان جائیں ۔نواز شریف کےعلاج کی غرض سےساتھ گیا تھا اور نوازشریف کی قیادت میں ایک ٹیم کی حیثیت سے کام کیا۔واضح رہے کہ  شہبازشریف اسلام آباد سے لاہورمیں اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن