امریکی نائب صدر مائیک پینس نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی اپنا اور اپنی اہلیہ کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرائیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے وائٹ ہاوس میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اگرچہ وائٹ ہاوس کے ڈاکٹر نے یہ واضح کیا کہ مجھے یہ یقین نہیں کرنا چاہیے کہ مجھے کرونا کے انفیکشن کا خطرہ ہے۔ مجھے لمبے چوڑے طبی معائنے کی ضرورت نہیں۔ میں اپنی تمام سیاسی اور پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا کرتا رہوں گا۔ میری اہلیہ بھی اپنا چیک اپ کرائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ وائٹ ہاﺅس کا ایک عہدیدار کرونا کا شکار ہوا ہے تاہم میں نے اور صدر ٹرمپ نے اس سے ہاتھ نہیں ملایا۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ متاثرہ ملازم اب بہتر ہے۔
امریکی نائب صدرمائیک پینس کا اہلیہ سمیت کرونا کا چیک اپ کرنے کا اعلان
Mar 22, 2020 | 11:42