کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت نے کوئی حکمت عملی اختیارنہیں کی،خالد بٹ

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنماوممبر کینٹ بورڈ چکلالہ وارڈ5الحاج خالد بٹ نے کہا ہے کہ کورونا کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے حکومت نے کوئی حکمت عملی اختیارنہیں کی کورونا وائرس سے بچائو کے وائرس ادویات ہر شے کئی گنا مہنگی ہوچکی ہیں ماسک مل ہی نہیں رہے دوماہ سے تقریبا کورونا وائرس کی صورتحال سامنے آئی مگر موجودہ حکومت عملی طور پر اس کی روک تھام کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھاسکی ،ایران اورچین سے کورونا کے مریضوں کی آمد کاشور سنتے رہے مگر اب جو دوہلاکتیں سامنے آئی ہیں یہ دونوں افراد سعودی عرب اور دبئی سے پاکستان میں آئے حکومت کرتی کچھ ہے اور ہوکچھ رہا ہے اس سے یہ ہی اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ سوائے زبانی دعوئوں کے عملی طورپر کچھ نہیں کیا جارہا ایسے وقت میں ملک کو شہبازشریف جیسے رہنما کی اشدضرورت ہے جس نے ڈینگی جیسی وبا پر قابو پالیا تھامسلم لیگ ن کے رہنماوممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ8ارشدمحمودقریشی نے کہا ہے کہ حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ملک میں لاک ڈائون جیسی صورتحال پیدا کرکے عام آدمی کیلئے زندگی عذاب بنادی ہے عملی طور پر کورونا کی روک تھام کیلئے کچھ نہیں کیا جارہا صرف افراتفری کا ماحول پیدا کرکے مہنگائی کا طوفان برپاکردیا گیا یوٹیلیٹی سٹورزپر گھی ،دالیں و دیگر اشیاء مہنگی ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ جبکہ عام مارکیٹ میں روزانہ کی بنیادپرمہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے غریب دیہاڑی دار لوگ کہاں جائیں کیسے زندگی گزاریں انکا کوئی پرسان حال نہیں ہے

ای پیپر دی نیشن