عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث 23 مارچ کو ہونے والی یوم پاکستان کے موقع پر قومی اعزازات کی تقاریب منسوخ کر دی گئیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر قومی اعزازات کی مرکزی تقریب 23مارچ کو ایوان صدر میں ہونا تھی جس میں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف شخصیات کوعسکری وسول اعزازات سے نوازنا تھا۔ گورنر ہائوسز میں ہونے والی اعزازات کی تقاریب بھی منسوخ کر دی گئیں ۔کابینہ ڈویژن کے مطابق اعزازات کی تقریب عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلائوکے پیش نظر منسوخ کی گئی جبکہ صورتحال بہتر ہونے پر تمام تقاریب منعقد کی جائیں گی۔