لاہورپولیس کی کارروائی،چار رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

لاہورپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چاررکنی ڈکیت گینگ کوگرفتار کرلیا ہے،گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے نقدی ، ناجائزاسلحہ ، موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹان میں پولیس نے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار رکنی ڈکیت گینگ کوگرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتارہونے والوں میں سرغنہ یعقوب عرف پپو ،آصف،راحیل اور حنیف نامی ملزمان شامل ہیں،ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے نقدی،ناجائزاسلحہ،موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں اور مزید تفتیش اور برآمدگی کے لیے ان کو انویسٹی گیشن ونگ کے سپرد کردیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن