وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عوام کی زندگیاں اور صحت عزیز ہیں، عوام کی خاطر سخت فیصلے کرنے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء،مشیران،چیف سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ کے علاوہ ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ اور کور ہیڈکوارٹرز کےنمائندےبھی شریک ہوئے۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آج شام کو ایک اہم علان آج کروں گا، یہ اعلان عوام کے حق میں کروں گا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ سخت فیصلہ کرنے جا رہے ہیں جس کا مقصد عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنا ہے، ہمیں عوام کی صحت اور زندگیاں عزیز ہیں اور عوام کی صحت کی خاطر ہروہ فیصلہ کریں گےجو ضروری ہے، ہم آج ہی لاک ڈاؤن کا اعلان کریں گے۔
دوسری جانب صوبائی حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئے تعداد کے پیش نظر سندھ بھر میں کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا ہے