فیروز والہ (نامہ نگار)مریدکے کا رہائشی محنت کش مقصود احمد کا جوان بیٹا حمزہ مکان کی چھت پر ہائی وولٹج تاروں سے ہاتھ چھونے پر شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہیں ہو سکا ، ورثاء نے الزام عائد کیا کہ مکانوں کی چھتوں سے گزرنے والی بجلی کی تاروں کے متعلق کئی مرتبہ لیسکو حکام کو آگاہ کیا گیا لیکن کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔