موٹر و ے زیادتی کیس: مجرم عابد ملہی‘ شفقت بگا کوٹ لکھپت جیل منتقل

لاہور (سٹاف رپورٹر) موٹر وے زیادتی کیس کے 2 مجرمان کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز سخت سکیورٹی میں دونوں مجرمان کو کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کیا گیا۔ یاد رہے کہ دونوں مجرمان عابد ملہی‘ شفقت بگا کو دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے پھانسی‘ عمر قید اور جائیداد ضبط کرنے کی سزا ہوئی ہے۔ دونوں مجرمان کو کوٹ لکھپت جیل میں خصوصی سیل میں رکھا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن