سپریم کورٹ، 26مارچ تک مقدمات کی سماعت کیلئے لارجر سمیت6بینچ تشکیل

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ آف پاکستان  22سے 26مارچ تک مقدمات کی سماعت کیلئے ایک لارجر بینچ سمیت6بینچ تشکیل دے دیئے ہیں جو اہم مقدمات کی سماعت کریں گے۔ بینچ نمبر 1چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میںجسٹس اعجاز الاحسن مشتمل ہے۔بینچ نمبر 2 جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میںجسٹس یحیٰ آفریدی پر مشتمل ہے.بینچ نمبر3 عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس منیب اختر شامل پر مشتمل ہے. بینچ نمبر 4 جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود پر مشتمل ہے ۔ بینچ نمبر5 جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں جسٹس منیب اختر  پرمشتمل ہے۔ بینچوں کی ترتیب میں تبدیل بھی ہوتی رہے گی۔پانچ رکنی لارجر بینچ جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں قائم کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...