اسلام آباد(نا مہ نگار)ایس ڈی جی اور انسانی حقوق کے بارے میں تحقیق اور ایجنڈا تیار کرنے اور اکیڈمیا ،سول سوسائٹی اور پارلیمنٹیرینز کے مابین تعاون کو فروغ دینے کے لئے اکیڈمیا اور پارلیمنٹیرینز کا ایک خصوصی مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ، چیئرمین نیشنل پارلیمانی ٹاسک فورس ریاض فتیانہ ،محمد شفیق چوہدری ایگزیکٹو ڈائریکٹر پارلیمنٹیرین کمیشن برائے انسانی حقوق اور محمد مرتضی نور نیشنل کوآرڈینیٹر انٹر یونیورسٹی کنسورشیم برائے فروغ سماجی علوم نے مشترکہ دستخط کرتے ہوئے ورکنگ گروپ کی منظوری دی، 42ممبران پر مشتمل ورکنگ گروپ جس میں 19ارکان پارلیمنیٹ۔ 20ماہرین تعلیم جبکہ تین 3سول سوسائٹی کے ارکان مشتمل ہونگے،ورکنگ گروپ قومی پارلیمانی ٹاسک فورس ، کمیشن برائے انسانی حقوق اور انٹر یونیورسٹی کنسورشیم برائے فروغ سماجی علوم کے مابین دستخط شدہ مفاہمت کی پیروی کے طور پر قائم کیا گیا ہے ۔