چینی صدر کی کتاب "شی جن پھنگ  چین کا طرزحکمرانی" کی ملائیشیا میں تشہیر

کوالالمپور (شِنہوا)ملائیشیا میں چینی صدر کی کتاب "شی جن پھنگ :چین کا طرزحکمرانی" کی تیسری جلد کی تشہیر کی گئی۔ ملائیشیا۔چائنہ چیمبر آف کامرس (ایم سی سی سی) اور ملائیشیا۔چائنہ فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقدہ کتاب کی تشہیر کی تقر یب  سے خطاب کرتے ہوئے ملائیشیا میں چین کے سفیر اویانگ یوجنگ نیچین اور ملائیشیا کے مابین باہمی اعتماد اور تعاون کو فروغ دینے میں طرز حکومت کے تجربے کے تبادلے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ملائیشیا۔چائنہ چیمبر آف کامرس کے صدر تھان یوئی سِنگ نے کہا کہ اس کتاب سے ملائیشیا کے عوام کو چین کی ترقی کو بہتر طور پر سمجھنے اور دونوں ملکوں کے مابین دوستی اور تعاون کو فروغ دینے میں مدد مل سکتی ہے۔ملائیشیا۔چین فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے صدر عبدالماجد احمد خان نے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ملک بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو پر تعاون جاری رکھیں گے اور مشترکہ نقطہ نظر کے حصول کی کوشش میں چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹیں گے۔اس کتاب کی تیسری جلد میں 92 مضامین کے ساتھ ساتھ 18 اکتوبر 2017 اور 13 جنوری 2020 کے درمیان صدرشی کی تقاریر ، گفتگو ، ہدایات اور خطوط کو جمع کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن