اڈالاڑ(نمائندہ نواے وقت)دربار سخی زین العابدین بمقام سرور شاہ کوٹ پر محکمہ اوقاف کی ملی بھگت کے باعث کرونا ایس اوپیز کے احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے زائرین کی خفیہ دروازوں سے بھاری نزرانے کے عوض داخلے کا سلسلہ بدستور جاری ہے جبکہ دربار کا مین دروازہ بندہوتاہے۔ زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آنے والے زائرین سے دوران داخلہ تیس روپے سے سو روپے تک وصول کیاجاتاہے ۔