اسلام آباد(وقائع نگار)چیئرمین سی ڈی اے نے کیپٹل ہسپتال کے نئے بلاکس کااچانک دورہ کیا۔جاری تعمیراتی کام کاجائزہ لیا،اورجلداز جلدنئے بلاکس مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فوری طور پر نئے بلاکس کی فنشنگ کاکام مکمل کیاجائے۔اس موقع پر افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ گزشتہ سال2020میں کرونا وبا کے باعث لاک ڈائون،پرانے بلاکس گرانے اورسروسسز کی منتقلی کے باعث نئے بلاکس کی تعمیر میں تاخیر ہوئی ہے۔تاہم اب نئے بلاکس کی تعمیر پر تیزی سے کام جاری ہے۔مذکورہ بلاکس پرستمبر2019میں کام کاآغازہوا،جبکہ مزیدتین ماہ میں منصوبہ مکمل کرلیا جائے گا۔ 5 منزلہ جدید ترین اضافی بلاک میں 100 بستروں کی سہولت موجود ہوگی، مزکورہ بلاک میں آئی سی یو اور سی سی یو کے شعبے قائم کیے جائیں گے۔