اسلام آباد(وقائع نگار)سی ڈی اے انتظامیہ نے نقل مکانی کرکے آنے والے موسمی پرندوں کی افزائش نسل اوران کومسکن کی فراہمی کیلئے جنگوں،پارکوں اور درختوں پر گھونسلے لگا دئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ہر سال ہزاروں کی تعداد میں مختلف رنگ نسل کے خوبصورت موسمی پرندے ملک کے دیگر علاقوں اور بیرون ملک سے پرندے نقل مکانی کرکے وفاقی دارالحکومت کارخ کرتے ہیں۔ مقامی پرندوں کے علاوہ دیگر علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے پرندوں کی بھی ایک بڑی تعداد اس شہرکارخ کرتے ہیں۔جس کے باعث سی ڈی اے نے مختلف مقامات ،جنگلات،گرین بیلٹس اور درختوں کے اوپر ان پرندوں کیلئے گھونسلے نصب کئے ہیں۔تاکہ نقل مکانی کرنے والے موسمی پرندے ان گھونسلوں میں اپنا مسکن بنا سکیں ۔