بیجنگ(اے پی پی)چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہاہے کہ امریکہ سے بات چیت کے لیے چین کا دروازہ ہمیشہ کھلا ہے۔چین امریکہ اعلی سطحی سٹریٹجک مذاکرات کے بعد چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر یانگ جے چی اور وزیر خارجہ وانگ یی نے چینی میڈیا سے بات چیت کی ۔یانگ جے نے کہا کہ مذاکرات باہمی افہام و تفہیم میں اضافہ کے لیے مفید رہے۔کچھ مسائل پر اہم اختلافات بدستور موجود ہیں۔چین اپنی قومی خودمختاری ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کی مضبوطی سے حفاظت کرے گا۔ چین کی ترقی کو نہیں روکا جا سکتا ۔ہمیں امید ہے کہ دونوں فریق مختلف شعبوں میں روابط، تبادلے اور بات چیت کو مضبوط بنائیں گے۔انہوں نے کہاک دونوں فریقوں کو عدم تنازعہ ، عدم تصادم ، باہمی احترام اور جیت جیت کے تعاون کے اصولوں کے مطابق چین امریکہ تعلقات کو فروغ دینا چاہیے۔
امریکہ سے مذاکرات کیلئے دروازہ ہمیشہ کھلا ہے: چینی وزیرخارجہ
Mar 22, 2021