8شہروںمیںعطائیوںکیخلاف کریک ڈائون‘86کے کاروبار سربمہر

لاہور(نیوزرپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا گذشتہ ہفتے میںآٹھ شہروںمیںعطائیوںپر کریک ڈائون،86کے کاروبار سربمہر کر دیئے گئے۔ اعدادوشمار کے مطابق کی گئی کارروائیوں میں605مراکز پر چھاپے مارے گئے اوران میںسے 186عطائیوں کے اڈوں پر کاروبار تبدیل پائے گئے۔ مزید برآں 17مراکزپرمستند معالجین نے علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنا شروع کر دی ہیں۔ سیل کیے گئے اڈوں میں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 16،رحیم یار خان15،خانیوال اور بہاولپور ہرایک میں13،چکوال 11،ننکانہ صاحب10جبکہ گجرانوالہ اور شیخوپورہ ہر ایک میں چار شامل ہیں ،جن میں دندان ساز،میڈیسن سٹورزاور فارمیسیز،لیبارٹریز،عینک ساز،میٹرنٹی ہومز وغیرہ کے علاوہ وہ حکیم اورہومیوپیتھک ڈاکٹرز بھی شامل تھے جومریضوں کو ایلوپیتھک دوائیاںدے رہے تھے۔ سب سے بڑی تعداد ان عطائیوں کی تھی جوجنرل فزیشن بنے بیٹھے تھے۔ 296علاجگاہوںکی نگرانی بھی کی جائیگی،جہاںچھاپوںکے وقت مستند معالجین کام کر تے ہوئے پائے گئے ۔ 

ای پیپر دی نیشن