ایس او پیز مذاق‘ تاندلیانوالہ میں کبڈی میچ‘ صوبائی وزیر بھی شریک

لاہور (نیٹ نیوز) کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر پنجاب حکومت کی جانب سے عائد پابندی کے باوجود فیصل آباد میں کبڈی میچ کا انعقاد ہوا جس میں صوبائی وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو نے ارکان اسمبلی کے ہمراہ مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ کبڈی میچ کا انعقاد تاندلیانوالہ میں بننے والی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی اراضی پر جمعہ کے روز کیا گیا۔  صوبائی وزیر ثقافت خیال کاسترو بھی ارکان اسمبلی میاں وارث عزیز اور عادل پرویز گجر کے ہمراہ مہمان خصوصی کے طور پر میچ دیکھنے کے لیے پہنچے اور ڈھول کی تھاپ پر سٹیج پر پہنچے۔ حکومتی عہدیداروں سمیت سینکڑوں کی تعداد میں اہل علاقہ اور شائقین کبڈی نے کھلاڑیوں کے داؤ پیچ دیکھے، اس دوران کرونا ایس او پیز کی شدید خلاف ورزی کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن