ترنول( نوائے وقت نیوز ) الحرمین ویلفیئر فانڈ یشن پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد کے نواحی علا قہ سنگجانی ڈہوک ٹمن میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں میڈیکل آفیسر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے حصہ لیا۔ڈاکٹرز کی ٹیم میں ڈاکٹر نعیم چو ہدری،ڈاکٹر عائشہ صادق،ڈاکٹر شازیہ اسد و دیگر شامل تھے.کیمپ میں کئی مریضوں کی فزیو تھراپی بھی کی گئی۔دو سو سے زائد مریضوں کا فری چیک اپ او ر فری ادویات بھی دی گئیں۔اس موقع پرفاونڈ یشن کے چیئرمین اظہر حسین قاضی،وائس چیئرمین محمد اسحاق عباسی نے کیمپ کی نگرانی کی،اسلام آباد عاصم میر، عارف عباسی،حارث عباسی ایڈوکیٹ ، بدر منیر چوہدری، ابرار عباسی اور دیگر لوگوں نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور فاونڈیشن کے فلاحی کاموں کو سراہا۔راجہ فیضان آف ٹمن نے میزبانی کے فرائض سرانجام دئیے جبکہ میڈیکل کیمپ کو منظم کرنے میں قاری تنویر اور حمزہ عباسی،مدثر عباسی و دیگرنے اہم رول ادا کیا ۔میڈیکل کیمپ کے اختتام پر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ٹیم کو الحرمین ویلفیئر فانڈیشن کی جانب سے اعزازی سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔