لاہور (کامرس رپورٹر) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب اور سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مابین ایم او یو پر دستخط ہوئے۔ معاہدے کا مقصد نوجوان تاجروں، خاص طور پر خواتین کے کاروبار کو فروغ دینے اور ترقی کے لئے تعاون و مہارت بڑھانے کے لئے تعاون کرنا، خطے میں مثبت کاروباری کلچر کی ترقی کی طرف کام کرناہے۔ مزید یہ کہ بین الاقوامی ادارہ جاتی کوششوں اور اقدامات پر تعاون اور ہم آہنگی پیدا کی جائے تاکہ صنعت اور اکیڈمی رابطے کو بڑھانے کے لئے علمی اور پیشہ ورانہ تعاون کو حاصل کیا جاسکے۔ ایم او یو کے تحت، سمیڈا اور یوسی پی طلباء اور طالبات میں کاروباری کلچرکے فروغ کے لئے کوششیں اور پروگرام کریں گے۔