حضرو(نمائندہ نوائے وقت )کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر کا چھاپہ 13 دوکانیں سیل ایک پر مقدمہ درج اسسٹنٹ کمشنر شگفتہ جبین نے ہمراہ انفورسمنٹ ٹیم ؤ پولیس کے کورونا لاک ڈاؤن ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر علاقہ بھر میں چھاپہ مار کر 13دوکانیں سیل کر دیں جبکہ کامرہ ہی میں ہوٹل مالک پر ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ایف آئی آر درج کراکر اس کو گرفتار کروا دیا انہوں نے متعدد تاجروں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جو دکاندار بھی ایس او پیز بارے جاری احکامات پر عمل نہ کریں گے ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی ۔