چوک سرور شہید (نامہ نگار) موضع پتل منڈا میں بڑے پیما نے پر اراضی ریکارڈ میں جعلی انتقالات کے زریعے اراضی بڑھا کر کئی لو گوں کو لوٹ لیا گیا اور مافیا کے سرغنہ محمد اظہر نے پتل منڈا کے بااثر گروپ محکمہ مال کے پٹواری محمد ابراہیم، نائب تحصیلدار آصف اور محمد جا بر نے ملی بھگت کر تے ہو ئے ہزاروں کنال اراضی جعلی و فرضی انتقالات نمبران 5877اور 7030و دیگر انتقالات کے حوالے سے کئی گنا اراضی بڑھا کر فروخت کر تے رہے،انتقالات جو کہ اصل ریکارڈ میں فرضی انتقالات بنا لئے اور اربوں روپے کا فراڈ کر کے پرا پر ٹی بنا چکے ہیں محمد سجاد نے اینٹی کرپشن اور نیب میں کاروائی کیلئے درخواستیں دے دی ہیں،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے ملزمان کو طلب کر لیا ہے جبکہ کمشنر ڈیرہ غازیخان نے بھی انکوائری کا حکم دے دیا ہے،شہری نے وزیر اعلی پنجاب اور وزیر اعظم پا کستان سے کا روائی کا مطا لبہ کیا ہے۔
مافیا کے سرغنہ نے جعلی انتقالات بنالئے ، شہریوں سے اربوں روپے کا فراڈ
Mar 22, 2021