قبضہ مافیا سے 438بلین مالیت کی زمین واگزار کرالی ہے،مراد سعید 

اسلام آباد( نمائندہ نوائے وقت)  وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ابھی تک قبضہ مافیا سے 438بلین مالیت کی 146,795ایکڑ زمین واگزار کرائی۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں مراد سعید نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ابھی تک قبضہ مافیا سے 438بلین مالیت کی 146,795ایکڑ زمین واگزار کرائی۔ حکومت ملک و قوم کی زمین واگزار کرا رہی اور اپوزیشن انکے گھر جا کر پریس کانفرنس کر رہی ہے ۔ کیا کسی نے حکومتی اقدام سراہتے ہوئے مافیا کے پشت پناہی کرنے والو کو تنقید کا نشانہ بناتے دیکھا ؟۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...