ماڈل بازاروںمیں عوام کوسستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی جاری

Mar 22, 2021

لاہور(نیوزرپورٹر)عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے اور ریلیف فراہم کرنے کے لئے ماڈل بازار کوشاں۔ماڈل بازاروں میں شہری چھٹی کے روز ہفتے بھر کا سامان خریدنے کے لئے ماڈل بازاروں کا رخ کر رہے ہے۔سیکرٹری انڈسٹری واصف خورشید نے ایس او پی پر سختی سے عملدرآمد کروانے اور بغیر ماسک کسی بھی فرد کو بازار میں داخل نہ ہونے کا حکم جاری کر دیا۔لاہور کے بازار جن میں ٹاون شپ ، میاں پلازہ، شیر شاہ، وحدت کالونی، چوہنگ ، ہربنس پورہ، ٹھوکر نیاز بیگ سمیت دیگر بازاروں میں سرکاری نرخوں پر اشیا فروحت کی جا رہی ہے۔جن میں آلو نیا کچا چھلکا 34، آلو سفید 23، پیاز 25 ، ٹماٹر 45، لہسن دیسی 80، لہسن چائینہ 145، ادرک تھائی لینڈ 265، چھولیا 37، کھیرا فارمی 37، کریلے 150، بینگن 35، بند گوبھی 20، شملہ مرچ 50 ، سبز مرچ اول 85، چقندر 50، لال مولی 26، گھیا کدو 52 ، لیموں چائینہ 100، شلجم 20 ، اروی 110، میتھی 42، مولی 27، گاجر دیسی 35 روپے میں فروحت ہو رہے ہے جبکہ پھلوں میں سیب کالا کولو اول 120 ، سیب سفید 82، کیلا 80، اسٹابری اول 110، پپیتا 140، شکر قندی 60 ، امرود 75، خربوزہ 85 روپے میں فروحت ہو رہے ہے۔اس کے علاوہ حکومت پنجاب کی جانب سے کسان پلیٹ فارم بھی لگائے گئے ہے جن پر اشیا کا ریٹ سرکاری ریٹ سے بھی کم ہے جس کی کوالٹی بہترین ہے اس سے کسان اپنی فصل سے براہ راست اشیا ماڈل بازاروں میں فروحت کر سکتا ہے اور منافع کما سکتا ہے۔

مزیدخبریں