شیخوپورہ+اوکاڑہ (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)صوبائی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ چوہدری اصغر جوئیہ کی تحریری درخواست پر کرونا کے باعث شیخوپورہ میں شاپنگ سنٹرز مارکیٹ ہفتہ، اتوار کی بجائے جمعہ ،ہفتہ کو بند کرنے کی منظوری دے دی، ڈپٹی کمشنر کے ترجمان کے مطابق شیخوپورہ میں ان احکامات پر آئندہ جمعہ 26 مارچ سے عملدرآمد ہو گا ۔اوکاڑہ میں کاروباری مراکز ہفتہ میں دو روز کیلئے ہی بند کئے جا رہے ہیں، تاجروں اور کاروباری حلقوں کا مطالبہ تھا کہ اوکاڑہ میں جمعہ کو پہلے ہی کاروبار بند ہوتا ہے، ہفتہ اور اتوار کی چھٹی سے کاروبار 3 روز کیلئے بند کرنا پڑتا ہے۔