کرونا سے بچائو کیلئے قومی حکمت عملی کی ضرورت ہے:لیاقت بلوچ

لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے وزیراعظم عمران خان کے کرونا متاثر ہونے پران کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہاہے کہ میرے اپنے گھر میں دو بیٹوں احمد سلمان بلوچ ، احمد حسان بلوچ اور بہت ہی عزیز عابد میر کو کرونا نے متاثر کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ پوری انسانیت کو اس وبا سے نجات عطا کرے اور ہمارے اعمال کو نیکی اور خیر کی طرف موڑ دے۔ کرونا وبا سے نمٹنے کے لیے پہلے تو نہیں لیکن اب متفقہ قومی حکمت عملی بنائی جائے۔وبا سے انسان متاثر ہو رہے ہیں اسے سیاسی اختلافات کا شکار نہ بنایا جائے۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ موٹر وے زیادتی کیس میں ملک و ملت کے ناسور مجرموں کو سخت سزا عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ساکھ میں اضافہ کرے گی۔ خواتین ، معصوم بچوں سے غیر انسانی اور وحشیانہ سلوک کرنے والے کسی رعایت اور ہمدردی کے مستحق نہیں۔ سماجی اخلاقی قدروں کی اصلاح کے ساتھ قوانین کے بلاامتیاز نفاذ کو یقینی بنایا جائے۔مسئلہ کشمیر کو عمران سرکار دفنا اور فاشسٹ مودی کے اقدامات کو سنوارے جارہی ہے۔ بھارت سے خفیہ کے بعد اب اعلانیہ تعلقات بحال کر لیے گئے ہیں۔ گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق دینے کی آڑ میں عالمی اسٹیبلشمنٹ کی خواہش پر تحریک آزادی کشمیر سے بے وفائی قومی سلامتی کے لیے خطرناک ہوگی۔ مشرقی پاکستان سے جان چھڑانے کا فلسفہ کشمیر سے جان چھڑانے تک لے آیاہے۔ خدانخواستہ یہی ناسور عناصر بلوچستان اور کراچی کے لیے بھی یہی فکر اختیار کریں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...