لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحیدشاہد روپڑی نے کہا ہے کہ مردود بھارتی شہری کی جانب سے قرآن پاک سے آیتیں نکالنے کی اپیل کرنے کی جسارت شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دین اسلام کیخلاف ہونیوالی عالمی سازشوں کا ایک حصہ ہے، جسے ہم اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ضرور ناکام بنائیں گے۔ ایسے دین فروش اسلام دشمن طاقتوں کے آلہ کار ہوتے ہیں جن کا مقصد مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا ہے۔ اس مردود سے پہلے سلمان رشدی اور تسلیمہ نسرین جیسے مرتد پہلے بھی اپنی خباثتوں کا اظہار کرتے رہے ہیں جنہیں امت مسلمہ نے متفقہ طور پر مسترد کر دیا۔
قرآن سے آیات نکالنے کی مہم بین الاقوامی سازشوں کا حصہ ہے:عبدالوحید روپڑی
Mar 22, 2021