قومی کرکٹرز کا انٹرا سکواڈ میچ آج ، تیسری کرونا ٹیسٹنگ

لاہور (سپورٹس رپورٹر) دورہ جنوبی افریقہ سے پہلے قومی کرکٹرز گزشتہ روز مکمل آرام کیا، آج انٹراسکواڈ پریکٹس میچ کھیلیں گے، شاہین 26 مارچ کو پروٹیز کے دیس اڑان بھریں گے۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں قومی کرکٹرز کا میلہ سج گیا، جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کیلئے تیاریوں میں پہلا مکمل ریسٹ، کھلاڑی ہوٹل کے بائیو سکیور ببل میں بند رہیں گے۔ آج پیر کو صبح ساڑھے 9 بجے پچاس اوور کا انٹر اسکواڈ پریکٹس میچ شیڈول، ٹارگٹ سیٹ کر کے بولنگ اور بیٹنگ کی ٹریننگ ہو گی۔ فیلڈنگ اور وکٹ کیپنگ پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کی جائیگی۔قومی شاہین ون ڈے اور ٹی 20 میچز کی سیریز کیلئے 26 مارچ کو چارٹڈ طیارے کے ذریعے جنوبی افریقہ روانہ ہوں گے جبکہ مقابلوں کا آغاز 2 اپریل سے ہو گا۔قومی ٹیم کی دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کیلئے تیاریاں جاری ہیں، قومی ٹیم کے گزشتہ روز تیسرے کرونا ٹیسٹ ہوئے۔ دوسری جانب فاسٹ باؤلر حسن علی کا تیسرا کرونا ٹیسٹ بھی گزشتہ روز لیا گیااور ٹیسٹ منفی آنے پر فاسٹ باؤلر سکواڈ کو جوائن کر سکیں گے۔پی سی بی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فاسٹ بائولر حسن علی تاحال کرونا پازیٹو ہیں، پی ایس ایل کے دوران کرونا وائرس کا شکار ہونے والے حسن علی کا وائٹ بال سکواڈ کے دیگر ارکان کی طرح اپنے شہر میں کروناکا ٹیسٹ ہوا جو کہ مثبت آیا۔پی سی بی کی طرف سے جمعرات کو ان کے کیے گئے دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ بھی مثبت آئی، جس کی وجہ سے انہیں ابھی تک قومی ٹیم کا کیمپ جوائن کرنے کیلئے لاہور سفر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ دو ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر حسن علی کا ایک اور جگہ سے کرونا کا ٹیسٹ ہوا جس کا نتیجہ منفی آیا مگر پی سی بی اپنے پروٹوکولز کے مطابق حسن علی کا ایک اور ٹیسٹ کروائے گا اور ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے کی صورت میں فاسٹ بائولر کو گوجرنوالہ سے لاہور بلایا جائیگا اور پھر انہیں دو دن کی آئسولیشن مکمل کرنی ہے، اس دوران انہیں قومی ٹیم کو جوائن کرنے کی اجازت ہو گی۔اس صورت حال میں حسن علی کی جنوبی افریقہ روانگی غیر یقینی ہے، پاکستانی سکواڈ کی تیسری اور آخری کروناٹیسٹنگ 24 مارچ کو شیڈول ہے جس میں منفی رزلٹ والے ارکان ہی 26 مارچ کو جنوبی افریقہ جا سکیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...