شہریوں میں کور ونا سے بچائو کیلئے تشہیری مہم کو تیز کیا جائے:ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد

Mar 22, 2021

رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ہدایت کی کہ شہریوں میں کور ونا سے تحفظ کی آگہی کیلئے تشہیر کے تمام ذر ا ئع ابلاغ کو استعمال کیا جائے۔تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ ادارو ں کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ تعلیمی اداروں اور کاروباری مراکز پر کورونا ایس او پیز پر عملدر آمد یقینی بنائیں۔ ان خیالات کااظہار طبی عملہ سمیت60سال سے زائد شہریوں کو کورونا وائر س سے بچائو کی ویکسین لگانے کے عمل کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کورو نا وائرس کی ضلع میں مجموعی صور تحال بار ے بریفنگ د ی ۔ سی ای ا و ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا نے بتایا کہ ضلع میں کورونا کے2685مثبت کیسز ،2284صحت یاب جبکہ138اموات رپورٹ ہوئی ہیں اور اس وقت263مثبت کیس موجود ہیں۔ڈاکٹرز و طبی عملہ میں72کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ تعلیمی ادار وں میں کورونا ٹیسٹنگ کے دوران 57کیسز رپورٹ ہوئے ۔

مزیدخبریں