… پھر جب انہیں ان کے مال سونپو تو گواہ بنا لو‘ دراصل حساب لینے والا اﷲ تعالیٰ ہی کافی ہے o ماں باپ اور خویش و اقارب کے ترکہ میں مردوں کا حصہ بھی ہے اور عورتوں کا بھی۔ (جو مال ماں باپ اور خویش و اقارب چھوڑ مریں) خواہ وہ مال کم ہو یا زیادہ (اس میں )حصہ مقرر کیا ہوا ہے۔ o