کاہنہ (نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کے رہنماء محمد خالد جوئیہ ،سابقہ ڈپٹی میئر رائو شہاب الدین نے کہا ہے کہ ن لیگ کی سپورٹ سے پیپلز پارٹی کا سینیٹر منتخب ہوا پی ڈی ایم اتحاد میں سب سے زیادہ فائدہ پیپلز پارٹی کو ہوا جس کا ثبوت پی ڈی ایم اتحاد نے یوسف رضا گیلانی کو سینٹ کا ووٹ دیکر کامیاب کیا‘ آئندہ جنرل الیکشن میں بھی پیپلز پارٹی پی ڈی ایم اتحاد سے فائدہ اُٹھا سکتی ہے پنجاب سے صرف پانچ چھ سیٹوں والی جماعت پیپلز پارٹی کو ن لیگ کی سپورٹ سے زیادہ سیٹیں مل سکتی ہیں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء پی ڈی ایم کے اتحاد کو برقرار رکھتے ہوئے استعفے دینے کا اعلان کریں تاکہ خوش ہونے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑے ۔اقتدار آنی جانی چیز ہے ملک و قوم کی خاطر کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرنا چاہئے اس وقت ملک اندرونی و بیرونی چیلنجوں سے بھرا پڑا ہے ۔