تحریک بیداری امت مصطفیؐ کی یوم امام حسینؓ پر کانفرنس 27مارچ کوہوگی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جامعہ عروۃ الوثقی میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام کا تحریک بیداری امت مصطفی ؐکے سربراہ اور جامعہ عروۃ الوثقی کے بانی علامہ سید جواد نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 27مارچ کو یوم امام حسین ؓکی مناسبت سے کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ اجلاس میں مولانا محمد عاصم مخدوم،حافظ شعیب الرحمن،علامہ توقیر عباس،علامہ سید شباب شیرازی،علامہ ناصر مہدی ، علامہ ملک شفقت عباس، ڈاکٹر عابد حسین،رضوان عابدی کی شرکت۔ اجلاس میں علامہ سید جواد نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ واریت ایک ناسور ہے ملکر اس کو ختم کرنا ہوگا۔یہ وقت امت کو یکجا کرنے کا ہے۔فرقہ واریت نے اسلام کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہا کہ ہمارا مشن فرقہ واریت کا خاتمہ ہے۔ملک میں قیام امن کے لیے علماء ومشائخ اپنا کردار ادا کریں۔27مارچ کی کانفرنس قیام امن کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...