لاہور (خصوصی نامہ نگار)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے پنجاب میں عزاداران و عزاداری کے تحفظ اور پنجاب پولیس کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف بھرپور احتجاج اعلان کر دیا۔ احتجاج 26 مارچ ہو گا جس کا آغاز پنجاب اسمبلی ہال سے کیا جائے گا۔ اس کا فیصلہ صوبائی و مرکزی رہنماؤں کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔احتجاج میں علماء کرام، کارکنان، نوحہ خوان تنظیمیں اور مذہبی کارکن شریک ہوں گے۔