لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بادل برسنے کا سلسلہ جاری

Mar 22, 2021 | 09:49

ویب ڈیسک

لاہور:   لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بادل برسنے کا سلسلہ جاری ہے، بارش کا سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

لاہور میں دوسرے روز بھی بادل برسنے کا سلسلہ جاری رہا، موسم خوشگوار ہوگیا۔ قصور، ننکانہ، جھنگ، سرگودھا، ملتان، وہاڑی، چشتیاں، بہاولپور میں بھی بارش نے رنگ جما دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ باران رحمت کا امکان ہے۔ پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ کئی مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔
 

مزیدخبریں