شیخ رشید احمدنےکورونا ویکسین لگوا لی

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمدنےکورونا ویکسین لگوا لی۔شیخ رشید احمدنےسی ڈی اے اسپتال سےسائنوفارم (چینی) ویکسین لگوائی۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو پچھلے سال میں کرونا بھی ہوچکا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر تعلیم شفقت محمود سمیت متعدد شخصیات نے کورونا ویکسین لگوائی ہیں۔ ملک بھرمیں 60 سال اور زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگائے جانے کا عمل جاری ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن