سعودی قیادت نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی خیریت دریافت کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بذریعہ خط بھجوائے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کی کورونا وائرس سے جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔ ولی عہد محمد بن سلمان کہا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کیلئے دلی طور پر نیک خواہشات رکھتے ہیں۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس میں مبتلا وزیراعظم عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کی جلد صحت یابی کیلئےدعاگو ہوں۔
وزیراعظم عمران خان نے صحتیابی کیلئے دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب ساءٹ ٹوءٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے میری اور خاتونِ اول کی کوروناء (COVID-19) سے جلد شفایابی کیلئے دستِ دعا بلند کرنے اور ہمارے لئے نیک خواہشات کا تحفہ بجھوانے والوں کا میں تہہ دل سے شکرگزار ہوں۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان میں کورونا کی علامات شدید نہیں ہیں۔ ان کو ہلکی کھانسی اور ہلکا سا بخار ہے۔