ناہلی کی درخواست: الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی سے جواب مانگ لیا

Mar 22, 2021 | 12:46

ویب ڈیسک

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کی بطور سینیٹر نااہلی کی درخواست پر یوسف رضاگیلانی سے 5 اپریل تک جواب مانگ لیا۔جبکہ تحریک انصاف کی نئی درخواست کو بھی کیس کا حصہ بنالیا گیا ۔

یوسف رضاگیلانی کیخلاف نااہلی کیس کی الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی،درخواست گزارفرخ حبیب اورملیکہ بخاری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،یوسف رضااورعلی گیلانی کے وکلابھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،تحریک انصاف نے ترمیم شدہ درخواستیں جمع کرادیں۔

ملیکہ بخاری نے کہاکہ الیکشن کمیشن پرذمہ داری عائدہوتی ہے وہ شفافیت یقینی بنائے۔اونچی آوازمیں بات کرنے پرالیکشن کمیشن نے ملیکہ بخاری کوٹوک دیا۔رکن الیکشن کمیشن پنجاب نے کہاکہ آپ جذباتی نہ ہوں آرام سے دلائل دیں۔ ویڈیومیں موجود 2 پی ٹی آئی ایم این ایزکودرخواست میں فریق بنالیاگیا۔پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پرنئی درخواست دائرکردی، الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ آپ کی نئی یاپرانی درخواست پرسماعت کی جائے؟ملیکہ بخاری نے کہاکہ ویڈیومیں موجوددونوں ایم این ایزکوفریق بنایا،ہماری نظرمیں فہیم خان اور جمیل احمدگواہ ہیں،کمیشن کی ہدایت پرگواہوں کوفریق بنایا۔کمیشن سمجھتاہے کوئی رکن اسمبلی ملوث ہے توتحقیقات کرے،ارشاد قیصر نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے حکم پرمن وعن عمل نہیں ہوا،رکن پنجاب نے کہاکہ ویڈیوزمیں کسی کاچہرہ واضح نہیں۔

وکلا یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ درخواست ناقابل سماعت ہے،الیکشن کمیشن نے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ آپ کاجوبھی موف ہے وہ تحریری طورپربتائیں۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی نئی درخواست کوکیس کاحصہ بنالیا،الیکشن کمیشن نے یوسف رضاگیلانی سے جواب مانگ لیااوریوسف رضاگیلانی کے وکلاکودرخواست کی کاپی جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 5 اپریل تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں