آرامکو کو 281 ارب ریال کا منافع

دنیا کی سب سے بڑی تیل کمپنی سعودی آرامکو نے مشکل اور غیر متوقع سال کے باوجود پوری دنیا میں رجسٹرڈ تمام کمپنیوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ منافع کمانے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
الشرق الاوسط کے مطابق آرامکو نے ثابت کردیا کہ توانائی کے مشکل ترین دور میں اس کی مضبوط لچکدار مالیاتی حکمت عملی کامیاب رہی ہے۔سعودی آرامکو نے 2020 میں 281 ارب ریال (75 بلین ڈالر) کا منافع شیئرز ہولڈرز میں تقسیم کیا ہے۔ سعودی آرامکو مالیاتی پوزیشن برقرار رکھنے کا ریکارڈ قائم کیے ہوئے ہے۔ 281 ارب ریال منافع کی تقسیم کمپنی کی بہترین کارکردگی کا پتہ دے رہی ہے۔31 دسمبر 2020 کو آرامکو کے قرضوں کا تناسب توانائی کے شعبے میں سب سے معمولی رہا ہے۔ آرامکو نے زیر استعمال اوسط پونجی پر 13.2 فیصد کا منافع کمایا جو توانائی کے شعبے میں سب سے زیادہ ہے۔ آرامکو کے سی ای او امین الناصر نے 2020 کو غیرمتوقع اور مشکل قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2020 کے دوران کورونا وائرس نے تیل کی عالمی منڈ یوں کو متاثر کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن