لاہور: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے 29 شادی ہالز، متعدد دکانیں اور ریسٹورنٹس سیل کر دیئے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 22 میرج ہالز اور 08 دکانوں کو سیل کیا۔ سسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے 07 میرج ہالز، 04 دکانوں اور 02 ریسٹورنٹس کو سیل کیا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کارروائی کی گئی۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے میرج ہالز میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کے لئے ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 20 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 863 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 30 ہزار 471 ہوگئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 669 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 99 ہزار 40، سندھ میں 2 لاکھ 63 ہزار 290، خیبر پختونخوا میں 80 ہزار 37، بلوچستان میں 19 ہزار 342، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 972، اسلام آباد میں 52 ہزار 86 جبکہ آزاد کشمیر میں 11 ہزار 704 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 98 لاکھ 17 ہزار 491 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 498 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 83 ہزار 538 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 423 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 20 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 863 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 982، سندھ میں 4 ہزار 479، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 215، اسلام آباد میں 545، بلوچستان میں 203، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 336 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔