امریکی صحافی ڈینئل پرل کے قتل میں مرکزی ملزم عمر شیخ کو لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق سندھ پولیس نے ڈینئل پرل کے قتل کے ملزم عمر شیخ کو سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر شیخ کو سیکیورٹی خدشات کے باعث سندھ سے پنجاب منتقل کیا گیا۔ عدالت نے عمر شیخ کو ڈیتھ سیل سے نکال کر سرکاری ریسٹ ہاؤس میں رکھنے کی ہدایت کی تھی۔
ریسٹ ہاؤس میں احمد عمر شیخ کو سیکیورٹی کے ساتھ رکھا جائے گا اور موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سہولیات نہیں دی جائے گی۔
سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ احمد عمر شیخ سمیت تمام ملزمان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔ ملزمان کو جب عدالت طلب کرے گی تو پیش ہوں۔
سپریم کورٹ نے ڈینیل پرل کیس میں سندھ حکومت کی ملزمان کی رہائی روکنے کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے احمد عمر شیخ سمیت دیگر ملزمان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔