وزیر اعظم عمران خان قوم کی امیدہیں ان شاء اللہ جلد صحت یاب ہوں گے . عاطف مغل سینئر راہنما تحریک انصاف فرانس 

پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) قوم کو مدتوں بعد ایسا لیڈر اور وزیراعظم ملا ہے جو اس نظام کو بدلنا چاہتا ہے ، جو اس ملک سے غربت کا خاتمہ چاہتا ہے ، جس کی پوری کوشش ہے کہ پاکستان کا نام اقوام عالم میں بلند ہو ، وزیر اعظم پاکستان عمران خان قوم کی امید ہیں جلد صحت یاب ہوں گے. ان خیالات کا اظہار سینئر راہنما تحریک انصاف فرانس عاطف مغل نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان تھک محنت کرنے عمران خان کی صحت یابی کے لئے اندرون و بیرون ملک کروڑوں پاکستان دعاگو ہیں کہ اللہ تعالٰی ان کو اور خاتون اوّل کو جلد اور مکمل صحت یابی عطا فرمائے ، اور عمران خان اس ملک کی عوام کے لئے ایسے اقدامات کریں جس سے بیروزگاری کا خاتمہ ہو ، امن و امان مثالی ہو اور پاکستان ایک ترقی یافتہ ملک بنے۔

ای پیپر دی نیشن