انڈونیشیا کے سب سے فعال آتش فشاں کوہ میراپی کے جنوب مغرب سے 2 مرتبہ 1 ہزار 500 میٹر تک بلند گرم بادلوں کا اخراج ہوا ہے۔جیولوجیکل ڈیزاسٹر ٹیکنالوجی کے مرکز برائے تحقیق و ترقی کے سربراہ ہانِک ہومائیدا نے پیر کے روز بتایا کہ کوہ میراپی سے پہلی بار راکھ کا اخراج مقامی وقت کے مطابق 2 بجکر 3 منٹ قبل از سحر پر ہوا جو 40 ملی میٹر طول و عرض پر 134 سیکنڈ دورانیہ کے ساتھ ریکارڈ کیا گیا۔ہومائیدا نے کہا کہ پہلے گرم بادل جنوب مغرب میں 1 ہزار 300 میٹر تک بلند ہوئے۔آتش فشاں سے دوسری بار اخراج مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجکر 11 منٹ پر 48 ملی میٹر طول و عرض کے ساتھ 150 سیکنڈ کیلئے ہوا جس میں جنوب مغرب کی جانب تقریبا 1 ہزار 500 میٹر بلند راکھ کے بادلوں کا اخراج ہوا۔اس کے علاوہ مقامی وقت کے مطابق نصف شب اور صبح 6 بجے کے درمیان کوہ میراپی نے جنوب مغرب میں تقریبا 1 ہزار میٹر تک 5 مرتبہ دہکتا ہوا لاوہ خارج کیا ہے۔ہومائیدا نے مزید کہا کہ اس وقت کوہ میراپی کی سرگرمی بدستور تیسری اعلی سطح پر ہے۔