وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس, اورنج لائن میٹرو ٹرین اور میٹرو بس سروس سے متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس, اورنج لائن میٹرو ٹرین اور میٹرو بس سروس سے متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا,
 پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو ٹرین کے سٹیشنز کیلئے بزنس پلان تیار کرنے کی ہدایت,وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ای ٹکٹنگ کیلئے سافٹ ویئر بروقت نہ خریدنے اور تنصیب میں تاخیر کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ معاملے کی جامع تحقیقات کرکے 15 روز میں رپورٹ وزیراعلیٰ آفس پیش کی جائے، اس ضمن میں ذمہ داروں کا بھی تعین کیا جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے کرائے، بزنس پلان اور دیگر امورطے کرنے کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔کمیٹی اورنج لائن میٹرو ٹرین سے متعلقہ امور کے بارے میں ٹائم لائن کے ساتھ 15 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔
سردار عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ آپریشنل اخراجات کو کم کرنے کیلئے جامع پلان تیار کیا جائے اور سٹیشنز پر کمرشل سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے منفرد انداز میں منصوبہ بندی کی جائے۔وزیراعلیٰ کی اورنج لائن میٹرو ٹرین کے روٹ اورسٹیشنز پر صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت، لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے کرائے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور، ٹرین کا کرایہ سٹیشن ٹو سٹیشن کرنے کی تجویز۔
سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے اورنج لائن میٹروٹرین اور میٹرو بس سروس کے امور کے بارے میں بریفنگ دی۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی،مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت۔

ای پیپر دی نیشن