مسلم لیگ ن کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی جاوید لطیف کی متنازع تقریر سے متعلق کیس میں30 مارچ تک عبوری ضمانت منظور کر لی گئی ۔میاں جاوید لطیف نے وکیل سید فرہاد علی کی وساطت سے اپنے خلاف دائر کیس میں سیشن کورٹ لاہور میں عبوری ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی ۔پیر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلم پنجوتھا نے درخواست پر سماعت کی ،جاوید لطیف خود عدالت میں پیش ہوئے ، عدالت نے پولیس کو جاوید لطیف کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔عدالت نے 50، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض جاوید لطیف کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے جاوید لطیف سے متعلق ریکارڈ طلب کر لیا۔
متنازع تقریرکیس:جاوید لطیف کی 30مارچ تک عبوری ضمانت منظور
Mar 22, 2021 | 20:58