نوائے وقت پاکستان کا ایک نظریاتی وقومی اخبار ہے, 23 مارچ پاکستانی تاریخ کا اہم ترین دن ہے اور اسی دن نوائے وقت کی سالگرہ بھی ہے:وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ نوائے وقت پاکستان کا ایک نظریاتی وقومی اخبار ہے, 23 مارچ پاکستانی تاریخ کا اہم ترین دن ہے اور اسی دن نوائے وقت کی سالگرہ بھی ہے، میں نوائے وقت انتظامیہ بالخصوص رمیزہ مجید نظامی اور پورے سٹاف کو81ویں سالگرہ پر دلی مبارک باد پیش کرتاہوں ۔ صحافنی اقتدار میں اور ملکی خدمت میں نوائے وقت ہمیشہ پیش پیش رہا ہے ۔اپنی اشاعت کے دوران اس نے ہمیشہ جمہوری اقتدر کے فروغ کے لیئے اپنا مثبت کردار ادا کیا،ہمیشہ حق کی بات کی, حمید نظامی سے لیکر مجید نظامی تک قلم کے زور پر ملک قوم اورجمہوریت کی خدمت کی ہے اور جمہوریت کو پروان چڑھانے میں مجید نظامی کا نام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔  دنیا بھر میں مسلمانوں کے مسائل اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آوزا اٹھائی، پاکستان ہمیشہ اقوام متحدہ کے امن مشن کا حصہ رہا ,دنیا میں جہاں جہاں کوئی آفات آئیں پاکستان امدادی کاموں میں پیش پیش رہا اور مظلوموں کی آواز بنا رہا۔ نوائے وقت نے بھارت کے مذموم مقاصد کو  بے نقاب کرنے اور کشمیریوں پر جاری ظلم و ستم کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھائی ہے ۔ نوائے وقت پاکستان کی پہنچان ہے, میں دل کی گہرائیوں سے اس کی ترقی کیلئے دعا گو ہوں۔

ای پیپر دی نیشن