اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیرمواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ میں نوائے وقت کو81سال ہونے پرمبارک باد پیش کرتا ہوں ۔جس طرح انہوں نے پاکستان کے عوام اور اداروں کے ایشوز پر نظر رکھی، صحافت کی آزادی کے لیے جو ان کی جدو جہد ہے، جو کردار ادا کیا ،عوامی ایشوز کو ہائی لائٹ کرنے میں، اسے خرا ج تحسین پیش کرتا ہوں۔ مجھے امید ہے اور یقین ہے انشا اللہ اسی طرح یہ لوگوں کے ایشوز کو جو حکمران ہیں جو ایوان کے سامنے لے کر آئیں گے اور اصل ایشو ز پر بات ہوگی ۔صحافیوں کے لیے اور صحافت کے لیے یہ اسی طرح جدو جہد جاری رکھیں گے،ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں ،میں ایک بار پھرپوری قوم کی طرف سے نوائے وقت کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔