لاہور(کامرس رپورٹر )آزاد گروپ لاہور چیمبر آف کامرس نے لاہور بزنسمین فرنٹ سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے لاہور چیمبر کے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بات چیئرمین سید سلمان ،صدر راجہ حسن اختر،سینئر نائب صدر کیپٹن (ر)آغا عدنان ،شریک چیئرمین میاں طارق صدیق ، جنرل سیکرٹری میاں عمران اصغراورفنانس سیکرٹری عارف چوہدری نے میڈیا کو بتائی ۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے گروپ کو مزید مضبوط کریں گے، جس کا مقصد چیمبر کے ممبران کے مسائل کا حل ہے۔
لاہور چیمبر :آزاد گروپ کی بزنسمین فرنٹ سے علیحدگی
Mar 22, 2022