لاہور (سٹاف رپورٹر) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے 23 مارچ کے موقع کی مناسبت سے پنجاب بھر کی جیلوں میں مقید قیدیوں کے لیے 90 دن کی سزائوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ قیدیوں کی سزائوں میں کمی آئین پاکستان 1973ء کے آرٹیکل 45 کے تحت کی جائے گی۔ سزائوں میں کمی کا اطلاق ان تمام قیدیوں پر ہو گا جو اپنی سزا کا 2/3 حصہ کاٹ چکے ہیں۔ سوائے انکے جو دہشت گردی، منشیات اور حدود آرڈیننس کی دفعات کے تحت سزا ہوئی ہو، مرد قیدی جن کی عمر 65 سال سے اور خواتین قیدی جن کی عمر 60 سال سے زائد ہے اور اپنی سزا کا 1/3 حصہ کاٹ چکے ہیں، ان پر بھی سزائوں میں کمی کا اطلاق ہو گا۔ سزائوں میں کمی کا اطلاق 18 سال سے کم عمر والے قیدیوں پر بھی ہو گا۔
23 مارچ‘ صدر مملکت کا قیدیوں کی سزا میں 90 دن کمی کا اعلان
Mar 22, 2022