پیر محل+ جھنگ (نامہ نگاران) تیز رفتار ڈمپر کی مو ٹر سائیکل کو ٹکر سے میاں بیوی کمسن بیٹے سمیت جاں بحق ہو گئے۔ پیر محل کی پرانی لکڑ منڈی کا محمد واثق بیٹے عبداللہ اور بیوی ماریہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اپنے سسرال چنڈ بھروانہ سے واپس پیر محل جا رہا تھا کہ چنڈ ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے پیچھے سے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں محمد واثق اور اس کا کمسن بیٹا عبداللہ اور بیوی ماریہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ ایریا کی پولیس اور ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تینوں نعشوں کو اپنی تحویل میں لیتے ہو ئے ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ نعشیں گھر پہنچنے پر کہرام برپا ہو گیا۔ بعدازاں مرحومین کو سینکڑوں سوگواروں کی مو جودگی میں سپردخاک کر دیا گیا۔