باجوڑ: فورسز پرحملہ‘ 2 جوان‘ 3 شہری شہید جوابی کارروائی‘ 4 دہشت گرد ہلاک 


راولپنڈی (خبر نگارخصوصی) باجوڑ کے علاقے میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 فوجی شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ واقعہ باجوڑ ڈسٹرکٹ کے علاقے بلورو میں پیش آیا جہاں دہشت گردوں نے پاک فوج پر فائرنگ شروع کر دی، جس پر پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو کامیابی سے انگیج کیا۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہے۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران نائب صوبیدار اشتیاق (عمر 44 سال سکنہ نوشہرہ) اور سپاہی کامران (عمر 21 سال سکنہ اورکزئی) شہید ہو گئے۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 بے گناہ شہری (عصمت، الہام اور بہادر) نے بھی جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر سپاہیوں اور معصوم شہریوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...